میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث ایک دوسرے کو کم وقت دے پارہے ہیں، تاہم قریبی ذرائع نے ان کی ازدواجی زندگی میں کسی مشکل کی تردید کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری برطانیہ میں اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور ان کی مصروفیات اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع کم ہی مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کنگ چارلس کا شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی برطانیہ واپسی پر اہم اقدام، شاہی حیثیت واضح کردی
دونوں کے لیے سب سے مشکل بات ایک دوسرے سے دور رہنے کا بڑھتا ہوا وقت ہے۔ شہزادہ ہیری دیر تک مصروف رہتے ہیں جبکہ میگھن بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے رات گئے سے پہلے سوجاتی ہیں تاکہ صبح جلدی اٹھ سکیں، بچوں کو اسکول چھوڑنے کے بعد وہ بھی اپنے کام میں مصروف ہوجاتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق میگھن اور ہیری نے انگلینڈ میں قیام کے دوران ایک ساتھ وقت گزارنے اور تفریح کے لیے کئی رومانوی منصوبے بنائے تھے، تاہم اب تک ان کی زیادہ تر توجہ کام پر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈی ڈیانا کی یاد میں شہزادہ ہیری کا نیا منصوبہ، بھائی سے تناؤ بڑھنے کا خدشہ
دونوں کی مصروفیات اس قدر زیادہ ہیں کہ انہیں پوری رات کی نیند کے لیے بھی مشکل سے وقت ملتا ہے، جبکہ ایک ساتھ وقت گزارنے یا ملاقات کے لیے الگ وقت نکالنا مزید مشکل ہوگیا ہے۔
تاہم ایسا کوئی اشارہ نہیں کہ ان کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار ہے، تاہم دونوں نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ فی الحال انہیں اسی طرح زندگی گزارنی ہوگی، اگرچہ ایک دوسرے سے اس قدر الگ رہنا ان کے لیے آسان نہیں۔














