شہزادی کیٹ ہر بار کون سی چیز گھر بھول جاری ہیں، خود راز بتادیا

جمعرات 1 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا ہے کہ مصروف دنوں میں وہ اکثر اپنا ہینڈ بیگ ساتھ لے جانا بھول جاتی ہیں، جبکہ اس سے قبل وہ اپنا موبائل فون بھی بار بار گم کرنے کی عادت کا ذکر کرچکی ہیں۔

شہزادی کیٹ نے یہ بات بدھ کے روز ویسٹ سسیکس میں واقع پل بورو منی بس کا دورہ کرتے ہوئے 94 سالہ اسٹیلا ڈریوٹ سے ملاقات کے دوران بتائی۔ کیٹ مڈلٹن نے اس موقع پر کمیونٹی ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والے ادارے کی خدمات کا جائزہ لیا جو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا کرنے والے افراد کی معاونت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادی کیٹ مڈلٹن ایک بار پھر چھا گئیں، ومبلڈن میں سبز لباس نے ساری توجہ سمیٹ لی

دورے کے دوران شہزادی کیٹ منی بس میں سوار ہوئیں اور 94 سالہ اسٹیلا ڈریوٹ کو لینے گئیں، جن کے ساتھ بیٹھ کر انہوں نے خوشگوار گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران کیٹ مڈلٹن نے مذاق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس طرح کے دوروں کے دوران اپنا ہینڈ بیگ ساتھ لانا اکثر بھول جاتی ہیں۔ ان کے مطابق لوگ اکثر ان کے پیچھے بھاگتے ہوئے آواز لگاتے ہیں کہ آپ اپنا ہینڈ بیگ بھول گئی ہیں۔

شہزادی کیٹ اس سے قبل پوڈکاسٹ میزبان جیوانا فلیچر سے گفتگو میں اپنے موبائل فون کے حوالے سے بھی اسی طرح کی بھولنے کی عادت کا ذکر کرچکی ہیں، جیوانا فلیچر نے برطانوی اخبار دی ٹائمز کو بتایا تھا کہ کیٹ اپنے فون کا خیال رکھنے میں کافی خراب تھیں اور اکثر اپنا فون کہیں رکھ کر بھول جاتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی ولی عہد ولیم اور شہزادی کیٹ کا نیا گھر، ماہانہ کرایہ کتنا ہے؟

جیوانا فلیچر کے مطابق ایک سال کرسمس پر شہزادی کیٹ کو ملنے والے تمام تحائف بھی ان کے فون کو تلاش کرنے اور اسے گم ہونے سے بچانے سے متعلق تھے۔

شہزادی کیٹ نے جون 2026 میں دی کرسٹی این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے دورے کے دوران کینسر کے علاج کے دوران پیش آنے والی ذہنی مشکلات کا بھی ذکر کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اس عرصے میں انہیں پڑھنے اور کسی چیز پر توجہ مرکوز کرنے میں دشواری ہوتی تھی۔

کیٹ مڈلٹن نے ایک مریض سے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ رنگ بھرنے جیسی تخلیقی سرگرمیوں نے انہیں اس مشکل دور سے نمٹنے میں مدد دی، کیونکہ اس کے لیے کسی حتمی نتیجے یا مکمل تخلیق کی ضرورت نہیں تھی بلکہ یہ خود کو سرگرم رکھنے اور اس میں محو ہوجانے کا ایک طریقہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی 25 سالہ رفاقت، خصوصی جشن منانے کی تیاری

شہزادی کیٹ نے جنوری 2025 میں اعلان کیا تھا کہ وہ کینسر سے صحتیاب ہوچکی ہیں۔ اس سے چند ماہ قبل انہوں نے اپنے کینسر کی تشخیص کا اعلان کیا تھا اور علاج کے دوران دیکھ بھال کرنے پر رائل مارسڈن کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے مکمل شیڈول کا اعلان، پاکستان، بھارت گروپ میچ 10 اکتوبر کو ہوگا

ہمالیہ میں کیمپ تیار کرتے ہوئے برفانی تودہ گرنے سے 15 نیپالی کارکن ہلاک

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان پس پردہ 7 ملاقاتیں کن اہم شخصیات کے گھروں پر ہوئیں؟

ریاست ہے تو سیاست، جمہوریت اور ہم سب ہیں، دہشتگردوں کی سہولتکاری اب نہیں چلے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سخت پیغام

پاکستان عالمی امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، لاہور کانفرنس میں متفقہ قرارداد پیش

ویڈیو

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان پس پردہ 7 ملاقاتیں کن اہم شخصیات کے گھروں پر ہوئیں؟

ڈی جی آئی ایس پی آر کی ہنگامی پریس کانفرنس،کیا سہیل آفریدی جانے والے ہیں؟

عدم اعتماد کی صورت میں پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا سہیل آفریدی کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

’ان چوزن‘: شخصی آزادی جن کا مقدر نہ بن سکی

جین زی کا دوسرا دور اور نیا پیٹرن

تحریک انصاف کا 13 سالہ اقتدار: خیبرپختونخوا کو کیا ملا؟