احد رضا میر کی سالگرہ کی تصویر نے مداحوں کو چونکا دیا، مایا علی سے رشتے کی چہ مگوئیاں

جمعہ 2 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ مایا علی ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، دونوں کی حالیہ ڈراما سیریل ’ایک محبت اور‘ میں جوڑی کو ناظرین کی جانب سے خاصی پذیرائی ملی جس کے بعد ایک مرتبہ پھر دونوں کے مبینہ تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں گردش کرنے لگی ہیں۔

احد رضا میر اور مایا علی نے ڈراما ’ایک محبت اور‘ میں ایک ساتھ کام کیا، جہاں دونوں کی اسکرین کیمسٹری نے مداحوں کو متاثر کیا۔ اس دوران سوشل میڈیا صارفین نے احد رضا میر کے مایا علی کو پسند کرنے سے متعلق ماضی کی باتوں کو بھی دوبارہ موضوع بحث بنا لیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir)

حال ہی میں احد رضا میر نے اپنی سالگرہ اہل خانہ کے ہمراہ منائی، تاہم مداحوں کی نظر ان کی سالگرہ کی تقریب کے دوران بنائی گئی تصاویر میں موجود ایک خاص تصویر پر پڑ گئی۔

اداکار نے سورج مکھی کے پھولوں کی تھیم کے ساتھ سالگرہ منائی جبکہ ان کے پیچھے ایک دیوار پر زندگی کی مختلف یادگار تصاویر آویزاں تھیں، جن میں مایا علی کے ساتھ ’ایک محبت اور‘ کی ایک تصویر بھی شامل تھی۔

مداحوں نے فوراً اس تصویر کو نوٹس کیا اور اسے مایا علی کی جانب سے ڈرامے کے اختتام پر شیئر کی گئی الوداعی پوسٹ سے جوڑنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ احد رضا میر کی والدہ اور مایا علی ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو کرتی ہیں۔

ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’احد کے لیے تو جیک پاٹ ہے‘، جبکہ ایک اور صارف نے کہا، ’مجھے تو پہلے ہی پتا تھا۔‘

مداحوں کی جانب سے سامنے آنے والے ان مشاہدات کے بعد احد رضا میر اور مایا علی کے درمیان ممکنہ قربت کے حوالے سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں، تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے اپنے تعلق کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس بھی کر رہے ہیں کہ اداکارہ دانانیر مبین کی حالیہ سرگرمیاں احد رضا میر کے ساتھ مبینہ بریک اپ کی جانب اشارہ کرتی ہیں، تاہم اس حوالے سے بھی کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Filmi Shilmi (@filmi.shilmi)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp