پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1715 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے کا ہو گیاہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 20 ڈالر اضافے کے بعد 4181 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 50 روپے اضافے سے 6 ہزار 578 روپے کا ہوگیا ہے۔













