حج 2027: سرکاری اسکیم میں واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان

جمعہ 2 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے لیے سرکاری اسکیم کے تحت واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2027: سرکاری حج اسکیم کی تمام نشستیں ریکارڈ مدت میں مکمل

وزارت کے مطابق سرکاری عازمین حج 5 تا 20 اکتوبر 2026 کے دوران حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروا سکتے ہیں۔ عازمین پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے ادائیگی کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کروانے کی صورت میں متعلقہ عازم حج کی درخواست منسوخ کر دی جائے گی جبکہ پہلے سے جمع شدہ رقم عازم کے اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ دوسری قسط جمع کروانے سے قبل حج میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔

مزید پڑھیے:

تمام سرکاری عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بروقت اپ لوڈ کرنے اور دوسری قسط کی ادائیگی سمیت تمام ضروری کارروائی 5 سے 20 اکتوبر 2026 کے دوران مکمل کریں تاکہ درخواست کی منسوخی سے محفوظ رہ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp