جاپان میں جاری ایشین گیمز مینز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے حق نواز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 96 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم ان کی بھرپور مزاحمت بھی پاکستان کو ہدف تک نہ پہنچا سکی۔ صائم ایوب نے 29 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر 61 رنز بنائے جبکہ تلک ورما نے 22 گیندوں پر ناقابل شکست 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ شیوم دوبے نے 15 گیندوں پر 27 رنز بنا کر بھارت کو 211 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں:ایشین گیمز میں پاکستان کا ہدف گولڈ میڈل، کپتان صاحبزادہ فرحان پر عزم
A look at #TeamIndia’s Playing XI for the #AsianGames Final 🙌
Updates ▶️ https://t.co/g4wzZagyGj pic.twitter.com/o4llJP2sVe
— BCCI (@BCCI) October 3, 2026
بھارت نے پاکستان کے خلاف 20 اوورز مکمل ہونے پر 211 رنز بنائے جبکہ اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ وائبھو سوریہ ونشی 15، سنجو سیمسن 2، ابھیشیک شرما 61، ایشان کشن 20، شریاس آئر 21 اور شیوم دوبے 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے ایک، احمد دانیال نے 2، ابراراحمد نے ایک اور عرفات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان اسکواڈ:
پاکستانی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں جبکہ عبدالصمد نائب کپتان ہیں۔ پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد وسیم، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔
🚨 TOSS & PLAYING XI 🚨
🪙 India win the toss and elect to bat first 🏏
One change to our team for the #AsianGames final 🇵🇰#PAKvIND | #BackTheBoysInGreen@AsianGames_2026 pic.twitter.com/Rbr3VWExZU— Media Talk (@mediatalk922) October 3, 2026
بھارت اسکواڈ:
بھارتی ٹیم کی قیادت شریاس آئر کر رہے ہیں جبکہ تلک ورما نائب کپتان ہیں۔ بھارتی اسکواڈ میں ابھیشیک شرما، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ، شیوم دوبے، ایشان کشن، وپراج نگم، اکشر پٹیل، روی بشنوئی، سنجو سیمسن، ویبھو سوریہ ونشی، واشنگٹن سندر اور یش ٹھاکر شامل ہیں۔
امپائرنگ اسکواڈ:
میچ کے لیے بنگلہ دیش کے غازی سہیل اور سری لنکا کے پراگیتھ رامبوک ویلا امپائرز جبکہ ملائیشیا کے وسوانادن کالیداس ٹی وی امپائر مقرر ہیں۔ جاپان کے کرس تھرگیٹ ریزرو امپائر اور سری لنکا کے گریم لابروئے میچ ریفری ہیں۔
بارش کی صورت میں گولڈ میڈل کا حق دار کون ہوگا؟
ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، تاہم میچ میں بارش کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔
بارش کے خدشات کے پیشِ نظر ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے آئینی قوانین کی وضاحت جاری کر دی ہے۔
ایشین گیمز 2023 کے برعکس، جہاں میچ منسوخ ہونے پر اعلیٰ رینکنگ رکھنے والی ٹیم کو فاتح قرار دیا جاتا تھا، اس بار 2026 کے قوانین کے تحت اگر فائنل میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا تو ایسا نہیں ہوگا۔
نئے قوانین کے مطابق فائنل میں موجود دونوں ٹیمیں پاکستان اور بھارت مشترکہ طور پر گولڈ میڈل کی حق دار ٹھہریں گی۔

تاہم میچ شروع ہونے کے بعد اگر بارش مداخلت کرتی ہے تو نتیجہ نکالنے کے لیے دوسری اننگز میں کم از کم 5 اوورز کا کھیل ہونا ضروری ہوگا۔ جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس (DLS) طریقہ کار کے تحت فیصلہ کیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق فائنل کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے طے شدہ دن پر ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں شرکت نہیں کریں گے
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں شرکت نہیں کریں گے۔
اے سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق محسن نقوی پہلے سے طے شدہ مصروفیات اور کمٹمنٹس کے باعث ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل ڈے پر موجود نہیں ہوں گے۔

اے سی سی کے مطابق محسن نقوی نے ایشین گیمز میں شریک تمام ٹیموں، بالخصوص میڈلز حاصل کرنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لیے کامیابی کی دعا بھی کی۔
مزید پڑھیں:ایشین گیمز 2026: صاحبزادہ فرحان پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گولڈ میڈل کے لیے مدمقابل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل آج کھیلا جارہا ہے۔
فائنل سے قبل کانسی کے تمغے کے لیے بنگلادیش اور سری لنکا کا مقابلہ ہوا، جو سری لنکا نے باآسانی 63 رنز کے ساتھ جیت لیا۔













