مریم نواز سے اسپین کے سفیر کی ملاقات، لاہور اور بارسلونا کو ’سسٹر سٹی‘ قرار دینے کے امکانات کا جائزہ

ہفتہ 3 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اسپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، کاروباری، ثقافتی اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا کی سفارتی خدمات کو سراہا، جبکہ سپین کے سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں جانب سے اسپین اور پنجاب کے درمیان تجارتی و کاروباری روابط کے فروغ کے لیے پنجاب سپین بزنس کونسل کے قیام کی تجویز پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں لاہور اور بارسلونا کو سسٹر سٹی قرار دینے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اسپین کی معروف فٹ بال لیگ لا لیگا کے تعاون سے لاہور میں کوچز اور فٹ بالرز کے لیے پائلٹ فٹ بال اکیڈمی کے قیام کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اسپین کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز شریف نے اسپین کے سفیر اور کاروباری وفود کو سیالکوٹ اور لاہور کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ اسپین سے آنے والے تجارتی اور ثقافتی وفود کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp