اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کا خیر مقدم

ہفتہ 3 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے میں تناؤ کم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل طریقہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ بات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کا خیرمقدم کیا اور اس تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات پر گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے میں تناؤ کم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل طریقہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp