خیبرپختونخوا: جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی اقدامات سخت، 4 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ، ہنگو میں 3 روزہ کرفیو نافذ

ہفتہ 3 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع سے لانگ مارچ کی تیاریوں کے تناظر میں صوبائی حکومت نے سیکیورٹی اقدامات سخت کردیے، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت مختلف نوعیت کی پابندیاں عائد کردی گئیں، جبکہ ضلع ہنگو میں بھی 3 روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر کے ڈپٹی کمشنرز نے دفعہ 144 کے الگ الگ اعلامیے جاری کردیے۔

اعلامیوں کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں بارود سے بھری گاڑی کی اطلاع کے بعد 3 روز کے لیے نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ جنوبی وزیرستان لوئر میں ایسی ہی اطلاع پر گاڑیوں کی نقل و حرکت 10 روز کے لیے محدود کردی گئی ہے۔

ڈی آئی خان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر چار بڑی شاہراہوں پر 3 روز کے لیے نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب ٹانک میں سیکیورٹی قافلے کی نقل و حرکت کے لیے چار شاہراہوں پر 3 روز کی پابندی نافذ کی گئی ہے۔

یوں جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی پابندیوں کے ساتھ انتظامیہ نے لانگ مارچ کے ممکنہ روٹ پر نقل و حرکت کو بھی محدود کردیا ہے، جبکہ ضلع ہنگو میں 3 روزہ کرفیو کے نفاذ سے بھی سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp