ایپل کا اے آئی ایجنٹس کے ڈیٹا ایکسس پر نیا اقدام، میک صارفین کو واضح انتباہ ملے گا

اتوار 4 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل نے میک کمپیوٹرز میں اے آئی ایجنٹس کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کے حوالے سے مزید سخت حفاظتی اقدامات کا اعلان کردیا۔۔

مزید پڑھیں:’ایپل میوزک‘ کی 11 سال بعد پاکستان میں باضابطہ انٹری، سبسکرپشن فیس بھی سامنے آگئی

رائٹرز کے مطابق ایپل میک آپریٹنگ سسٹم میں ایسے نئے کنٹرولز متعارف کرائے گا جن کے ذریعے صارفین کو واضح طور پر آگاہ کیا جائے گا کہ کوئی اے آئی ایجنٹ ان کے کمپیوٹر کے وسیع ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ اقدام میٹا کے اے آئی ایجنٹ ’میوز‘ سے متعلق پرائیویسی خدشات کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایک ٹیکنالوجی کالم نگار نے الزام عائد کیا تھا کہ میوز نے ان کے میک میں موجود نجی پیغامات تک رسائی حاصل کی، تاہم میٹا نے مؤقف اختیار کیا کہ ایجنٹ صرف صارف کی جانب سے اجازت دیے جانے کے بعد ہی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں ایپل ٹی وی پلس باضابطہ طور پر دستیاب، کون سی 5 سیریز پہلے دیکھیں؟

ایپل کا کہنا ہے کہ اے آئی ایجنٹس کے زیادہ طاقتور اور خودمختار ہونے کے ساتھ وسیع ڈیٹا تک رسائی کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں، اس لیے صارفین کو اجازت دینے سے پہلے ممکنہ خطرات سے واضح طور پر آگاہ کرنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp