تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ ہزاروں ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

اتوار 4 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ ہزاروں ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے جو ممکن ہوا ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر کرے گی۔

مزید پڑھیں:ضرورت ہوئی تو پیٹرول سبسڈی اسکیم 10 ماہ تک جاری رکھی جائے گی، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک

مغلپورہ لاہور میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ خطے کو لپیٹ میں لینے والی جنگ کے باعث صورتحال تشویشناک ہے، حکومت کو عوام کی مشکلات اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا مکمل احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، پیٹرولیم قیمتوں کا فارمولہ شفاف انداز میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے، آئندہ کوئی حکومت فارمولے سے ہٹے تو عوام اس سے سوال کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے جنگ کے دوران عوام کی جیب پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا، عوام کو ریلیف کی منتقلی میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہوگی۔ وسائل کے بغیر مصنوعی ریلیف دینے کا نتیجہ 2022 میں سب نے دیکھا، جب ملک کو مہنگائی کے سونامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک جا سکتی ہے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

علی پرویز ملک نے کہا کہ عوام کی مشکلات کم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، عوام کے تحفظ کے لیے اپنی حیثیت اور وسائل کے مطابق بھرپور کردار ادا کریں گے۔

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگردی کو دفن کرکے ہی دم لیں گے۔ قومی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے موجودہ حالات میں اتحاد ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp