خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات کے باوجود سیاسی احتجاج تشویشناک ہے، شازیہ مری

اتوار 4 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کو سیاسی عینک سے نہیں بلکہ قومی سلامتی کے مسئلے کے طور پر دیکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات کے باوجود سیاسی احتجاج جاری رہنا تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:مذاکرات ناکام، حکومت کا پی ٹی آئی پر قومی سلامتی کو سیاست کی نذر کرنے کا الزام

شازیہ مری نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے، ملک کے کسی بھی حصے میں بدامنی کے اثرات کراچی تک پہنچتے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ دہشتگردی پر قابو نہ پایا گیا تو اس کے اثرات پورے ملک بالخصوص کراچی تک پھیل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہر فورم پر واضح کرچکے ہیں کہ دہشتگردی پیپلز پارٹی کے لیے ریڈ لائن ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس لیے تمام سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کو متحد ہونا ہوگا۔

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت پر زور دیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کے لیے تحریری معاہدہ کیا جائے۔ ان کا مؤقف ہے کہ آئینی اقدامات سے پہلے سیاسی مذاکرات کے تمام ممکنہ راستے اختیار کیے جائیں اور پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرکے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔

شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے واضح کیا ہے کہ سیاسی اختلافات اور دہشتگردی کے خلاف قومی مفاد کو الگ الگ رکھا جائے۔ دہشتگردی پاکستان کے وجود کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے جبکہ پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کو ملنے والی معاونت بھی پاکستان کی سلامتی کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات کے باوجود سیاسی احتجاج جاری رہنا تشویشناک ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کامیاب بنانے چاہئیں تاکہ ملک کو سیاسی عدم استحکام سے بچایا جاسکے۔ سیاسی استحکام ہی دہشتگردی کا مؤثر مقابلہ کرنے اور عوامی ترقی کے منصوبوں کا تسلسل یقینی بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:کامیابی کے قریب پہنچ کر بھی ناکام، پی ٹی آئی اور حکومتی مذاکرات کے دوران کیا ہوتا رہا؟

شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں بے شمار قربانیاں دے چکی ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ پارٹی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام آئینی راستے اختیار کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی یا گورنر راج جیسی صورتحال پیدا ہونے سے پہلے سیاسی حل نکالنا تمام جمہوری قوتوں کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کی سلامتی، جمہوریت اور تمام صوبوں کے مفاد میں سیاسی مذاکرات کی کامیابی ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا سے آمدن پر ٹیکس کا نیا طریقہ، یوٹیوب کے ایک ہزار ویوز کا ٹیکس 195 روپے مقرر

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ضرور لگے گی: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

’پانی اور واش روم کی سہولت نہیں، مٹی پر سوتے ہیں‘، لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان رات کیسے گزارتے ہیں؟

متنی کے عوام پانی، صحت اور تعلیم کو ترس گئے، مگر خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات جلسے، جلوس اور لانگ مارچ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

37 گیندیں، جب آفریدی افسانہ بنا