سپریم کورٹ بار انتخابات: امجد شاہ کے کاغذات منظور، سردار امان کے اعتراضات مسترد

منگل 6 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار سید امجد شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے، جبکہ ان کی اہلیت کے خلاف حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار سردار امان کے اعتراضات مسترد کردیے گئے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کامیاب

سردار امان نے مبینہ جعلی ڈگری کی بنیاد پر سید امجد شاہ کی اہلیت چیلنج کی تھی۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سید ذوالفقار عباس نقوی نے امجد شاہ کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اعتراضات مسترد کردیے۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کا وفد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے کیوں ملنا چاہتا ہے؟

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 29 اکتوبر کو ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp