پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف رواں ہفتے شیڈول تین ٹی 20میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت 30سالہ اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان کو سونپی گئی ہے۔گزشتہ سات سالوں میں یہ ساتواں موقع ہے جب ٹی 20 سکواڈ کیلئے نئے کپتان کا اعلان کیا گیا، یوں پاکستان میں ٹی 20 فارمیٹ کیلئے کپتانی کا میوزیکل چیئر جاری ہے۔ اس عرصے میں ایشین گیمز 2023 کیلئے کپتان بنائے گئے قاسم اکرام شامل نہیں ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 فارمیٹ کیلئے کپتانی کی ان باریوں کا آغاز اس وقت ہوا جب محمد سرفراز کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے شدید تنقید کے بعد 2019 میں عہدے سے ہٹایا اور بابر اعظم کو ذمہ داری سونپی، بابر اعظم نے 2019 سے 2024 تک 85 میچز میں پاکستان کی کپتانی کی، وہ پاکستان کی ٹی 20 سائیڈ کے کامیاب ترین کپتان تھے، بورڈ نے انہیں ہٹایا۔ چند ماہ بعد پھر 2024کے ورلڈ کپ میں دوبارہ ذمہ داریاں سونپ دیں۔ بابر اعظم کی کپتانی کے عرصے میں شاداب خان نے بطور نائب 6میچز میں کپتانی کی۔
امریکہ میں کھیلے گئے 2024کے ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتانی کا ہما شاہین آفریدی کے سر پر باندھا، مگر وہ ایک ہی سیریز میں 4 میچز ہار کر کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، اکبوتر 2024 سے دسمبر 2024 تک محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی اور ان کے ہاتھ ایک بھی فتح نہیں آ سکی، 2025 میں کپتانی سلمان علی آغاز کو ملی ان کی کپتانی میں پاکستان نے کل 50 میچز کھیلی، جن میں 31 میں فتح ملی، 18 میں شکست ہوئی، ان کی جیت کی شرح 62 فیصد رہی۔
مگر اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر نئے کپتان کی رونمائی کی ہے، صاحبزادہ فرحان سری لنکا کے خلاف مقابلوں میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔گزشتہ سات سالوں میں 7واں جبکہ 10 سالوں میں 8واں موقع ہوگا جب قومی ٹیم نئے کپتان کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔














