جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے حکومت کے مذاکرات ہوئے ہیں، سیاسی لحاظ سے میانہ روی کی طرف جانا چاہیے۔
اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سیاسی و جمہوری لوگ مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، بات چیت سیاسی لب و لہجے میں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن رہنماؤں نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز دی ہے، ایک مشترکہ ذہن کے ساتھ آل پارٹیز کانفرنس کریں گے۔ ہم سب ملک و آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی صورتحال عدم توازن کا شکار ہے، حکمرانوں کا حزب اختلاف کے خلاف رویہ ہمارے مدنظر ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں کی مشاورت سے مشترکہ ایجنڈا سامنے آنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں کسی کی وفاداری مشکوک نہیں، ہم سب پاکستانی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکومت کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جب سیاسی جماعتیں پرامن رہنے کی بات کریں تو پھر ہمیں ان کا اعتبار کرنا چاہیے۔
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہاکہ ہم نے بھی لانگ مارچ کیا، اسلام آباد آئے، یہ جمہوری حق ہے، اب پی ٹی آئی اگر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی ہے تو ان کو اجازت ہونی چاہیے۔














