سرکاری حج اسکیم: واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری، آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر

منگل 6 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری ہے، اور اب تک 22 ہزار 172 عازمین حج دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کر چکے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ون لنک کے ذریعے 12 ہزار 743 عازمین حج نے گھر بیٹھے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کی، جبکہ ایک ہزار 89 افراد نے بینک کارڈ اور 8 ہزار 340 افراد نے مینول بینک چالان کے ذریعے ادائیگی کو ترجیح دی۔

ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 55 فیصد سے بڑھ گیا ہے، جبکہ حج واجبات کی دوسری قسط کی مد میں 14 ارب 17 کروڑ روپے موصول ہو چکے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری قسط کی ادائیگی سے قبل حج پورٹل پر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی ہے۔

ترجمان کے مطابق حج واجبات کی ادائیگی نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل پر ون لنک، بینک کارڈ یا مینول بینک چالان کے ذریعے مکمل کی جا سکتی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وصولی کے پہلے دن 14 ہزار 605 عازمین حج نے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کی تھی۔

ان میں سے 10 ہزار عازمین نے ون لنک کے ذریعے گھر بیٹھے ادائیگی کی، جبکہ 899 افراد نے بینک کارڈ اور 3 ہزار 612 افراد نے مینول بینک چالان کے ذریعے واجبات جمع کرائے۔

ترجمان کے مطابق اس مرحلے پر ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 75 فیصد سے بڑھ گیا تھا، جبکہ دوسری قسط کی مد میں 9 ارب 30 کروڑ روپے موصول ہوئے تھے۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی ادائیگی کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر ہے، جبکہ ادائیگی سے قبل حج پورٹل پر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp