وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا ہے، ڈیزل 52پیسے مہنگا جبکہ پیڑول 66پیسے سستا ہوگیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 398 روپے 96 پیسے سے کم ہو کر 398 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت 448 روپے 76 پیسے سے کم ہوکر396 روپے24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔














