نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اے آئی سے نازیبا تصاویر بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 15 لاکھ بچے آن لائن جنسی استحصال کا شکار، یونیسف رپورٹ
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزم نیئر شمران اقبال بھٹی کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم خاتون کی اے آئی جنریٹڈ نازیبا ویڈیوز اور تصاویر جعلی اکاؤنٹس سے پھیلانے میں ملوث تھا۔ ملزم کو جدید فرانزک تفتیش اور میٹا ریکارڈز کے تجزیے سے ٹریس کیا گیا۔
ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق ملزم کے موبائل فونز اور ڈیجیٹل شواہد کا فرانزک تجزیہ مکمل کر لیا گیا ہے جس سے جرم سے لنک ثابت ہو گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔
مذید پڑھیے: ہزاروں خواتین کی تصاویر بلا اجازت شیئر کرنیوالے غیر اخلاقی فیس بک پیج کیساتھ کیا ہوا؟
ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی رازداری اور عزت نفس کا تحفظ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کی اولین ترجیح ہے۔










