انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ٹرائی سیریز : سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا

پیر 12 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل آباد میں کھیلے گئے ٹرائی سیریز کے8ویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان کو ایونٹ میں 5ویں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے۔ شاہر بانو 18 گیندوں پر 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، ان کی اننگز میں 2 چھکے شامل تھے، جبکہ اقصیٰ حبیب نے 20 اور روائل فرحان نے 14 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر19 ویمنز ٹی20 سہ ملکی سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

سری لنکا کی جانب سے لیمنسا تھیلاکرَتنے نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، یشالی جتھارا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

106 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے 13.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا کر کامیابی حاصل کرلی۔ اوپنر سنجنا کاوندی نے 28 گیندوں پر 46 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ نیتھمی اوپیکشا نے 16 اور لیمَنسا نے ناقابل شکست 17 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سہ ملکی سیریز: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 13 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کی جانب سے ماہ نور اور روزینہ اکرم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس شکست کے بعد پاکستان کی انڈر 19 ویمنز ٹیم ٹرائی سیریز میں آگے بڑھنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ پاکستان کو ایونٹ میں اب تک صرف ایک کامیابی حاصل ہوئی تھی، جو 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف ملی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کی کمپنی کو انسانی مصنف کی تلاش، سالانہ تنخواہ 3 کروڑ 25 لاکھ روپے تک

نور زمان کا بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر 4 کریم عبدالغواد کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ٹرمپ کے انتخابی جلسہ میں شرکا کی مخالفانہ نعرے بازی اور ہاتھا پائی، صدر کو خطاب روکنا پڑا

اسلام آباد میں پولیس پر حملہ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ڈکیت زخمی

مصنوعی ذہانت کے استعمال کا معاملہ، کینیڈین پبلشر نے معروف ناول نگار سے تعلق ختم کرلیا

ویڈیو

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کے الزامات، ہادی پتنگ کے کردار پر سوالات اٹھ گئے

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟