کاروں کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 54 فیصد کمی

اتوار 25 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کاروں کی درآمدات میں 54 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں کاروں کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر54 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مئی 2023 تک کی مدت میں کاروں کی درآمدات پر712 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کاروں کی درآمدات پر1.558 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہواتھا، مئی 2023 میں کاروں کی درآمدات کاحجم 31 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 80 فیصدکم ہے۔

گزشتہ سال مئی میں کاروں کی درآمدات پر156 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہواتھا، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں کاروں کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر30 فیصد کی گراؤٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟