سوات: اگست 2025 کے سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے تاحال منتظر

جمعہ 16 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوات میں 15 اگست 2025 کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندان حکومتی امداد کے اب تک منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سوات، بونیر، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

ایک سال اور 3 مہینے گزرنے کے باوجود سیلاب متاثین کو صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی رقوم نہیں مل سکی ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی سیاسی سرگرمیوں کے بجائے ہمارے مسائل پر توجہ دیتے تو ہم مشکلات سے نکل جاتے کیونکہ ہمارے گھر، کاروبار اور دکانیں سیلاب میں تباہ ہو چکی ہیں۔

شہریوں نے صوبائی حکومت کے اہلکاروں پر الزام عائد کیا کہ امدادی رقم کی وصولی کے لیے سیلاب متاثرین سے رشوت مانگی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے: سانحہ سوات پر اجلاس، سیلاب کے دوران لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ

انہوں نے سوال کیا کہ انصاف مانگنے وہ اب کس کے پاس جائیں؟ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp