امریکی ریاست اوریگن کے شہر بینڈ میں ایک ابتدائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 3 بچوں، ایک ٹیچر اور مشتبہ حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک، جبکہ ایک طالب علم اور ایک ٹیچر شدید زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کا واقعہ جمعرات کی دوپہر سلور ریل ایلیمنٹری اسکول میں پیش آیا، پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی عمر 16 سال تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی اسکول میں گریجویشن تقریب کے بعد فائرنگ، ایک نوجوان ہلاک، 3 زخمی
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5، 8 اور 11 سال تھیں، تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، زخمی ہونے والے 7 سالہ طالب علم اور 54 سالہ ٹیچر کو تشویش ناک حالت میں سینٹ چارلس بینڈ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔
🚨🇺🇸Breakimg: MASS SHOOTING AT AN ELEMENTARY SCHOOL IN #OREGON , #USA 🇺🇸
Three children, aged 5, 8 and 11, and a teacher were killed in a #shooting at an elementary school in Bend, Oregon.
Two others — a 7-year-old child and a 54-year-old teacher — are in critical condition.…
— World_Breaking_News03 (@Breaking2003) October 16, 2026
بینڈ پولیس کے سربراہ مائیک کرانٹز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس کو واقعے کی پہلی اطلاع دوپہر 12 بج کر 59 منٹ پر موصول ہوئی۔
ایک شخص نے اطلاع دی کہ ایک مشتبہ مسلح فرد نے اس کی گاڑی پر متعدد فائر کیے ہیں۔
اس کے بعد پولیس کو متعدد کالز موصول ہوئیں، جن میں بتایا گیا کہ ایک مسلح شخص اسکول میں داخل ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کینیڈا کے اسکول فائرنگ واقعے میں نوجوان خاتون ملوث قرار
پولیس اہلکار دوپہر ایک بج کر 2 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچے، جبکہ اس سے ایک منٹ قبل اسکول میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی تھی۔
حکام کے مطابق پولیس کی آمد کے کچھ ہی دیر بعد معلوم ہوا کہ ایک شہری نے مشتبہ حملہ آور کو گولی مار دی ہے، مذکورہ شخص نے حملہ آور کو اسکول میں داخل ہوتے دیکھا تھا اور اس کا تعاقب کیا تھا۔
پولیس اہلکاروں نے عمارت میں داخل ہو کر حملہ آور کی موت کی تصدیق کی، اسکول کو خالی کرایا اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ اسکول سے نکالے گئے تمام طلبہ اور عملے کو ایک مقامی چرچ منتقل کیا گیا، جہاں اہل خانہ سے دوبارہ ملانے کے انتظامات کیے گئے۔
A 5-year-old, 8-year-old, 11-year-old and one teacher were killed in the shooting at Silver Rail Elementary School in Bend, Oregon on Thursday, authorities said in a press conference. Two other victims, a 7-year-old and a 54-year-old teacher were taken to a hospital with… pic.twitter.com/OzklYqlFp6
— CBS News (@CBSNews) October 16, 2026
پولیس سربراہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشتبہ حملہ آور نے طویل آتشیں اسلحے سے بند دروازوں پر فائرنگ کرکے اسکول میں داخل ہونے کا راستہ بنایا۔
تاہم حکام نے ہتھیار کی نوعیت اور فائر کیے گئے گولیوں کی تعداد ظاہر نہیں کی۔ حملہ آور کو گولی مارنے والے شہری کے ہتھیار سے متعلق تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں۔
مزید پڑھیں: کینیڈا: برٹش کولمبیا کے اسکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک؛ مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا
اوریگن کی گورنر ٹینا کوٹیک نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی اہلکاروں اور اسکول کے عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے شہری کی بہادری کو بھی سراہا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات میں وقت لگے گا اور آئندہ چند روز تک اسکول میں پولیس کی بھاری نفری موجود رہے گی۔ متعلقہ اسکول ڈسٹرکٹ نے جمعہ کو تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔














