حکومت کا ‘نیکا’ کی ازسرنو بحالی کا فیصلہ

پیر 6 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے نیشنل انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (نیکا) کی ازسرِ نو بحالی اور اسکی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس ضمن میں اصلاحات کیلئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں بین الوزارتی قائمہ کمیٹی قائم کر دی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں توانائی کی بچت کیلئے اقدامات پر جائزہ اجلاس کو بتایا گیا کہ اتھارٹی کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔

وزیرِ اعظم نے نیکا کی کارکردگی اور اسکی استعداد میں موجود خامیوں پر برہمی کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں وسائل کے بے دریغ ضیاع کے باعث ادارے بند پڑے ہیں۔ نیکا کو فوری طور پر فعال بنانے کیلئے بین الوزارتی کمیٹی اقدامات کرے اور اسکی افرادی قوت میں اضافہ کے لیے شفافیت کے پہلو کو اولین ترجیح دی جائے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ نیکا کے ماہرین تعمیراتی، صنعتی، مواصلات، پاور اور زراعت کے شعبے میں توانائی کی بھرپور بچت کیلئے وزارتوں کو لائحہ عمل فراہم کریں.

اجلاس کو بتایا گیا کہ قومی نیشنل انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن پالیسی کا مسودہ بہت جلد کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس کو نیکا کے بجٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا.

وزیرِ اعظم نے نیکا کی اصلاحات کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کرکے ضروری  اقدامات کا وقت تعین کرنے اور ان اقدامات کو معینہ مدت میں یقینی بنانے کی تاکید دی۔

اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خرم دستگیر خان، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، معاونینِ خصوصی جہانزیب خان، سید فہد حسین اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟