پاکستان کے پہلے سکھ پی ایچ ڈی اسکالر اور اسسٹنٹ پروفیسر سردار کلیان سنگھ کلیان کی کامیابی کی کہانی

پیر 19 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سردار کلیان سنگھ کلیان پاکستان کے پہلے سکھ اسسٹنٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے پہلے سکھ شہری بھی ہیں جنہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ گرو نانک ہائی اسکول سے حاصل کی، جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے پنجابی زبان میں ایم اے اور ایم فل کرنے کے بعد 2022 میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان ’گرو نانک کی تعلیمات میں انسان دوستی کا فلسفہ‘ تھا، جسے انہوں نے اپنی والدہ کے نام منسوب کیا۔

سردار کلیان سنگھ کلیان اس وقت گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ پنجابی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے گرومکھی رسم الخط کو آسان اور قابل فہم بنانے کے لیے ایک مفید کتابچہ بھی مرتب کیا ہے، جو مختلف تعلیمی اداروں میں پنجابی زبان کی تدریس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

سردار کلیان سنگھ کلیان کے تعلیمی سفر، تحقیقی خدمات اور کامیابیوں کے بارے میں مزید جانیے اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp