گلوکار ثمر جعفری کی ٹیم نے حیدرآباد میں شو منسوخ کرنے کی اصل وجوہات بتاتے ہوئے باضابطہ بیان جاری کردیا۔
ٹیم کے مطابق تقریب کے مقام پر سیکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات اور ہجوم کے نامناسب رویے کے باعث شو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد ممکنہ ہراسانی، بالخصوص خواتین کو پیش آنے والے خطرات اور حد سے زیادہ رش کے باعث بھگدڑ جیسے ناخوشگوار واقعے سے بچنا تھا۔
View this post on Instagram
ثمر جعفری کی ٹیم نے واضح کیا کہ عوام کی جان و سلامتی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ٹیم نے منتظمین پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائیں تاکہ شرکا کو محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے۔
View this post on Instagram
بیان میں ان مداحوں سے بھی معذرت کی گئی جو ثمر جعفری کی پرفارمنس دیکھنے کے منتظر تھے۔ ٹیم نے مداحوں کی مایوسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ شو منسوخ کرنے کا فیصلہ ممکنہ خطرات سے بچاؤ اور لوگوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
بیان میں ان مداحوں سے معذرت بھی کی گئی جو ثمر جعفری کی پرفارمنس دیکھنے کے منتظر تھے اور شو کی منسوخی کے باعث مایوس ہوئے۔











