وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی باتیں انتہائی تکلیف دہ ہیں اور ان کے حالیہ بیانات شہدا کے خاندانوں کے لیے بھی تکلیف کا باعث ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں کرپشن اور غیر قانونی ٹھیکوں کے ذریعے اربوں روپے ہڑپ کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی اپنے سیاسی مفادات کے لیے ملکی مفاد داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو ریڈ لائن عبور کرنے دیا جائےگا۔
حنیف عباسی نے شہدا کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیانات شہدا کے لیے تکلیف کا باعث ہیں۔
واضح رہے کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے شہدا سے متعلق ریمارکس پر ملک بھر سے ان کے خلاف شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔











