وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے اگلے مرحلے کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے طلبہ کے خواب صوبے کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں اور ان کی صلاحیتیں بہتر کل کی ضمانت ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ الحمدللہ، وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت اب تک ایک لاکھ 60 ہزار باصلاحیت نوجوانوں کو اپنے تعلیمی خواب پورے کرنے کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ اس پروگرام میں مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ 70 مختلف تعلیمی شعبوں میں مواقع دستیاب ہیں۔
My dear students of Punjab!
Your dreams are the heartbeat of Punjab’s future, and your potential is the promise of a brighter tomorrow.
Alhamdolillah, through the CM Punjab Honhaar Scholarship Program, 160,000 talented young minds have been empowered to pursue their aspirations, with opportunities across 70 future-focused disciplines. This initiative is breaking barriers, creating opportunities, and turning dreams into reality.
The portal for the next cycle is now open!
Dear students, believe in your abilities, pursue your education with passion, and never let challenges stand in the way of your dreams. Your talent deserves opportunity, your hard work deserves recognition, and your ambitions deserve the chance to flourish.
Your success is Punjab’s pride, and your achievements will shape our future!
Apply now and take the next step towards your dreams:
🔗 https://t.co/Gy4bod7KnL— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 19, 2026
انہوں نے کہاکہ یہ اقدام تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے، نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے اور ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
مریم نواز نے اعلان کیاکہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے اگلے مرحلے کے لیے آن لائن پورٹل کھول دیا گیا ہے اور طلبہ اب درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں، شوق اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کریں اور مشکلات کو کبھی اپنے خوابوں کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیں۔
انہوں نے کہاکہ طلبہ کی صلاحیتیں مواقع کی مستحق ہیں، ان کی محنت کو تسلیم کیا جانا چاہیے اور ان کے عزائم کو پروان چڑھنے کا بھرپور موقع ملنا چاہیے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلبہ کی کامیابی پنجاب کے لیے باعث فخر ہے اور ان کی کامیابیاں ہی صوبے کے مستقبل کی تشکیل کریں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے خوابوں کی تعبیر کی جانب اگلا قدم بڑھائیں اور ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے لیے فوری درخواست دیں۔
’اسکالرشپ پروگرام میں درخواست دینے کے خواہش مند طلبہ سرکاری ویب سائٹ پر جا کر رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔‘











