نوتعینات سعودی سفیر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، مکہ دفاعی معاہدے پر پیشرفت پر اظہار اطمینان

پیر 19 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سعودی عرب کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی نے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، ادارہ جاتی روابط کے فروغ اور تزویراتی سطح پر باہمی رابطہ کاری بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ڈاکٹر راجح طامی البقمی کو پاکستان میں سعودی عرب کا سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ سعودی سفیر کی تعیناتی سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ مذہبی عقیدے، باہمی اعتماد اور تزویراتی شراکت داری کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور نئے سعودی سفیر کا دور تعیناتی ان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp