ہیڈکوارٹرز فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ قلعہ بالا حصار میں آئی جی ایف سی کے پی نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کی زیر صدارت نئے تشکیل شدہ اے آر ڈی کونسل کے ممبران اور ملکان و مشران کا ایک اہم جرگہ منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیر انتظام مشران اور عمائدین کا اہم جرگہ
جرگے میں خیبر، مہمند اور باجوڑ کے ڈپٹی کمشنرز، نئے تشکیل شدہ اے آر ڈی کونسل کے اراکین اور ملکان و مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس دوران اے آر ڈی کونسل کی تشکیل، مقاصد، ذمہ داریوں اورمخصوص اضلاع میں امن و امان کا قیام اور تیز رفتار ترقی واستحکام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
جرگے سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے اے آر ڈی کونسل کے نومنتخب اراکین کو مبارک باد دی اور نئے بننے والے سیٹ اپ میں ان کے مؤثر کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ نئے سیٹ اپ میں اے آر ڈی کونسل اراکین کا کردار انتہائی اہم ہے اور ان پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
میجر جنرل راؤعمران سرتاج نے منتحب اراکین اور ملک مشران کو تاكید کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دے اور علاقہ میں امن و استحکام اور ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔
مزید پڑھیے: ایف سی ہیڈ کوارٹر میں گرینڈ جرگہ، قبائلی عمائدین کا امن و ترقی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ
جرگہ مشران اور منتحب اراکین نے آئی جی ایف سی کے پی نارتھ کا شکریہ ادا کیا اور ہر قسم کا تعاون جاری رکھنے اور تمام مسائل مل جل کر حل کرنے کا اعلان کیا ۔











