بلوچستان کے اضلاع قلات اور گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ آئی ای ڈی دھماکے میں میجر وجاہت وحید شہید ہوگئے۔
مزید پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے 6,150 سے زائد طلبا سے خصوصی نشست
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلیجنس اطلاعات پر ضلع قلات کے علاقے جٹک آباد میں 18 اکتوبر کو کارروائی کی گئی، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ اسلحے اور گولہ بارود کی بڑی مقدار بھی برآمد کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقے شادی کور میں دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ ایک کارروائی کے دوران میجر وجاہت وحید کی قیادت میں پیش قدمی کرنے والی سیکیورٹی فورسز کی ٹیم کو دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 34 سالہ میجر وجاہت وحید نے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید میجر کا تعلق لاہور سے تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قلات اور گوادر میں کارروائیوں کے دوران 4 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور میجر وجاہت وحید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ میجر وجاہت وحید نے وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، قوم کو اپنے اس بہادر سپوت پر فخر ہے۔ انہوں نے شہید کے اہلِخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔
مزید پڑھیں:ترکیہ کے یومِ فتح پر آئی ایس پی آر کا پاک ترک دوستی سے بھرپور نغمہ ’دو دل، ایک جان‘ جاری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور میجر وجاہت وحید کی قربانی کو سراہا۔ صدر نے کہا کہ دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولتکاروں کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔
Intelligence agencies reported the presence of multiple hideouts of Indian-sponsored Fitna Al Hindustan in the general areas of Shadi Kaur, Tehsil Pasni, District Gwadar, and Jattakabad, District Kalat, posing a threat to the local population.
@KulAalam https://t.co/qjNlmInbKo— Media Talk (@mediatalk922) October 19, 2026
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری رہیں گے۔ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔











