مالدیپ کی وزیر خارجہ اریتھشام آدم کابینہ ارکان اور اعلیٰ حکام کے ہمراہ صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے دورۂ پاکستان سے قبل آج صبح اسلام آباد پہنچ گئیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو بھی آج بعد میں سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
Foreign Minister of the Republic of Maldives, Iruthisham Adam, accompanied by Cabinet Ministers and senior officials, arrived in Islamabad today@ForeignOfficePk @IruthishamAdam #News #RadioPakistan https://t.co/aVT6vya7m0 pic.twitter.com/lOlShroMOS
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) October 20, 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ پر مالدیپ کی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا استقبال دفتر خارجہ کے ترجمان، ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا و سارک)، پاکستان میں مالدیپ کے ہائی کمشنر اور مالدیپ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے کیا۔











