پرویز مشرف کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے، مریم نواز

پیر 6 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ پرویز مشرف اس دنیا سے جاچکے ہیں اب ان کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں منتخب وزیراعظم کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک سے قوم نے جو سیکھا سب کو پتہ ہے۔ عوام جانتے ہیں کہ آمریت سے ملک و قوم کا کیا نقصان ہوا۔

جیو نیوز کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ عمران خان جیل بھرنے کی شروعات زمان پارک سے کریں، ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں ، آئیں جیل بھریں، فرنٹ لائن پر انہوں نے خواتین کو رکھا ہوا ہے، خود سامنے آئیں، قانون اپنا راستہ لےگا، جو جرائم کیے ان کی سزا بھگتنا پڑے گی، رانا ثنااللہ نے جعلی مقدمے میں 6 ماہ قیدکاٹی، انہیں ابھی کسی نے انگلی نہیں لگائی، یہ دو دن کی قید میں گلے لگ کر رونے لگ گئے ہیں۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ نواز شریف کو 2017 میں ایک اقامہ پر نکالا گیا، پانامہ کیس میں ہفتہ میں پانچ دن پیشی پر ہوتے تھے، ایک دن میں دو دو بار عدالت جاتے، دوسری طرف اقامہ نہیں ہیرے اور فارن فنڈنگ ہے، ناجائز پیسے کے ثبوت بھرے پڑے ہیں، آج بدنام زمانہ کیس میں بھی وہ عدالت نہیں آتے، ایسی سہولت کیا نواز شریف کو تھی، کیا یہ سہولت مریم کو تھی، سب جانتے ہیں کیسز جھوٹے تھے ہمارے ساتھ انتقام لیا گیا۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ ملک میں مشکل حالات ہیں، سب جانتے ہیں مشکلات کس کی وجہ سے ہیں، مہنگائی کم کرنا، قیمتیں کنٹرول کرنا صوبےکا کام ہے، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزادکشمیر بھی تحریک انصاف کے پاس رہے، یہ تمام ملبہ شہباز شریف پر ڈال کر چلے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو بیرونی کوئی خطرہ نہیں، ملک میں جب تک استحکام نہیں آئےگا، ترقی نہیں آئےگی، ساری جماعتیں ایک صفحہ پر ہیں، ہم جھوٹے وعدے نہیں کریں گے اور جھوٹی تسلیاں نہیں دیں گے، جو وعدے کریں گے وفا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر