اسلام آباد ماڈل جیل جلد مکمل ہوگی، اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو شفٹ کریں گے، محسن نقوی

بدھ 21 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی نئی جیل تقریباً مکمل ہو چکی ہے، آئندہ چند دنوں میں افتتاح سے پہلے صحافیوں کو جیل کا دورہ کرایا جائے گا۔ اسلام آباد کے تمام قیدی اس وقت اڈیالہ جیل میں موجود ہیں، جنہیں نئی جیل میں منتقل کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ نئی جیل کی تعمیر کا منصوبہ گزشتہ 17 سال سے زیر التوا تھا، جسے مکمل کرانے کا سہرا وزیراعظم اور متعلقہ حکام کو جاتا ہے۔ سی ڈی اے نے 6 ماہ کام کیا اور اب منصوبہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں، وزیرداخلہ نے ڈیڈلائن دیدی

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو تفریحی شہر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے سب کے لیے یکساں پالیسی ہونی چاہیے۔ سرکاری زمین پر قبضے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے یا تجاوزات قائم کی ہیں تو انہیں ختم کرنے میں کیا غلط ہے؟ جی سکس میں سرکاری زمین پر قائم عمارتوں اور قبضوں کو ختم کرایا گیا ہے۔ سرکاری زمین پر قبضے کا مہنگائی سے متاثرہ غریب عوام کی مشکلات سے کیا تعلق ہے؟

محسن نقوی نے کہا کہ دکانوں کے کرایوں کے حوالے سے بھی یکساں پالیسی ہونی چاہیے۔ ایف سکس میں کسی عمارت کا کرایہ 25 لاکھ روپے ہو اور کسی دوسرے علاقے میں بھی اتنا ہی کرایہ وصول کیا جائے تو اس فرق کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

’ایف 9 پارک کو لندن کے مشہور ہائیڈ پارک کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں‘

ایف 9 پارک کی تعمیر نو کے حوالے سے محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد اب بھی جنگل کی طرح ہے اور پارک کا 400 ایکڑ حصہ ایسا ہے جو استعمال نہیں ہو رہا۔ ہم اس پارک کو لندن کے مشہور ہائیڈ پارک کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں اخراجات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پہلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا حتمی فیصلہ، پی سی بی اور سی ڈی اے کا مشترکہ منصوبہ

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایف 9 پارک کی طرز پر 1 سے 2 مزید بڑے پارک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ پہلے سے موجود پارکوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا تاکہ نئے پارک بنانے کے ساتھ پرانے پارکوں کی حالت خراب نہ ہو۔ اسلام آباد کو پلاسٹک اور ماحول کو نقصان پہنچانے والی دیگر اشیا سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر چوک انڈر پاس کے تعمیر کے لیے ایک بھی درخت ضائع نہیں ہونے دیا، یہ کہنا بہت آسان ہے کہ درخت کاٹے جا رہے ہیں، لیکن ریکارڈ سے ثابت ہوگا کہ درختوں کی تعداد بڑھی ہے یا کم ہوئی ہے۔ اب ایسی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے جس کے ذریعے درختوں کو ایک جگہ سے نکال کر دوسری جگہ لگایا جا سکتا ہے۔

نوجوانوں کے حوالے سے محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم خود نوجوانوں کے لیے مختلف اقدامات کی قیادت کر رہے ہیں، جن میں وظائف، لیپ ٹاپ اور قرضوں کی فراہمی شامل ہے، تاہم حکومت کو نوجوانوں کے لیے مزید بہت کچھ کرنا ہے۔ نئے منصوبوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور اس کا فائدہ روزگار کے متلاشی افراد کو ہوگا۔

اسلام آباد میں سیف سٹی منصوبے کو وسعت دینے کی منصوبہ بندی

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سیف سٹی منصوبے کو وسعت دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اس وقت کیمروں کی تنصیب سیکیورٹی اور گاڑیوں کی شناخت کے لیے کی جا رہی ہے۔ اگر سیف سٹی منصوبہ مکمل ہوگیا تو اس کے فوائد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کو خوبصورت، گرین اور کیش لیس سٹی بنائیں گے، محسن نقوی

لائبہ کے واقعے سے متعلق سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور وہ اس کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اس معاملے کی تفصیلات سے آگاہ کرے گی، تاہم ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بہت سی چیزوں کو بہتر بنانا ضروری ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سربراہ ان کے پرانے باس ہیں، وہ جو فیصلہ کریں گے، اسی کے مطابق عمل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں