انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان ایئر فورس کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائد کردی، جبکہ استغاثہ کے گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کی، جس میں ملزم سعد عباسی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے ملزم کو الزامات پڑھ کر سنائے، تاہم اس نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کارروائی 2 نومبر تک ملتوی کردی۔ پولیس نے قتل کے واقعے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر رکھا ہے۔
گروپ کیپٹن عاصم طارق 5 جولائی کو اسلام آباد میں ایک خاتون کو زبردستی لے جانے کی کوشش روکنے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم سعد عباسی نے مداخلت کرنے پر ان پر فائرنگ کی تھی۔











