اسحاق ڈار کی جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

جمعہ 23 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے استنبول میں جرمنی کے وزیر خارجہ وہان واڈے فیہول سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور جرمنی کے تعلقات مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات آر فور اور جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ پر مشتمل ای فور کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ابھرتے ہوئے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل عالمی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار نے آر فور فریم ورک کے ساتھ جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ کے تعمیری روابط کا خیرمقدم کیا اور مشترکہ تشویش کے امور پر مسلسل مشاورت اور سفارتی رابطہ کاری کی اہمیت اجاگر کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلسل روابط اور مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس: طلبا نے حکومتی تجاویز مسترد کردیں، احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

ایپل کے نئے فولڈ ایبل آئی فون کی اسکرین ٹوٹنے لگی، کمپنی کا متبادل فون دینے کا اعلان

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو جبر سے نہیں دبایا جا سکتا، اسحاق ڈار

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

صدر آصف زرداری کا اقوامِ متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں