ہری پور میں آئل ٹینکر اور 2 گاڑیوں میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحق

ہفتہ 24 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp
ہری پور کے علاقے سرائے صالح کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر اور 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی دونوں گاڑیوں میں سوار افراد آپس میں دوست تھے اور ایبٹ آباد سے کھانا کھا کر ہری پور واپس آرہے تھے۔ سرائے صالح کے قریب پہلے ایک کار آئل ٹینکر سے ٹکرائی، جس کے بعد دوسری کار بھی بے قابو ہوکر ٹینکر سے جا ٹکرائی۔

یہ بھی پڑھیں:ہری پور میں سوئی گیس پائپ لائن پھٹنے کا حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 5 زخمی

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 23 سالہ عمر مہتاب، 28 سالہ شامیر جاوید، 19 سالہ سیف الرحمان اور 25 سالہ احسن شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ چاروں نوجوانوں کا تعلق ہری پور کے درویش محلہ کھجوراں والے سے تھا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ہری پور کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ ایک ہی محلے کے چار نوجوانوں کی ہلاکت پر اہل خانہ اور اہل علاقہ غم سے نڈھال ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف زرداری کا اقوامِ متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ

نماز کی پابندی نے ہمایوں سعید کی زندگی کیسے بدل دی؟ اداکار کا بڑا انکشاف

انگلش کپتان ہیری کین فٹ بال کے بہترین کھلاڑی قرار، بیلن ڈی اور اپنے نام کرلیا

پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے مثبت نتائج، اڑیال کی آبادی مستحکم ہونے لگی

مائیکروسافٹ کا 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی پیکیج دینے کا اعلان

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں