منی پور میں بھارتی آسام رائفلز کے اہلکار کی خودکشی، فوجیوں میں نفسیاتی امراض شدت اختیار کرگئے

منگل 27 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تشدد کا شکار بھارتی ریاست منی پور میں بھارتی فورسز کے بڑھتے نفسیاتی دباؤ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں 27 سالہ آسام رائفلز کے ایک اہلکار نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

مبصرین کے مطابق منی پور اور مقبوضہ جموں و کشمیر جیسے تنازع زدہ علاقوں میں مسلسل تعیّناتی اور سخت سروس کنڈیشنز کی وجہ سے بھارتی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے بھارت میں 2 پیرا ملٹری اہلکاروں کی خودکشی، سیکیورٹی فورسز میں ذہنی و مالی دباؤ پھر زیرِ بحث

پولیس کے مطابق متوفی اہلکار کی شناخت 27 سالہ چانم نماندا سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کاکچنگ تھانے کی حدود میں واقع 28 سیکٹر آسام رائفلز کے احاطے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور موت کی وجوہات اور حالات کا پتہ لگانے کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس واقعے نے ایک بار پھر کشیدہ علاقوں میں تعیّناتی کے دوران بھارتی مسلح افواج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں میں بڑھتی ہوئی خودکشیوں کے سنگین مسئلے کو نمایاں کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے واقعات کی بڑی وجوہات میں پرتشدد احکامات پر عمل درآمد کا دباؤ، اہل خانہ سے طویل جدائی، کام کی جگہ پر شدید ذہنی تناؤ، کٹھن حالاتِ کار، ذاتی و خاندانی مسائل، مالی مشکلات اور چھٹیوں کی عدم فراہمی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں، سینئر افسران کی جانب سے بدسلوکی، بے جا دباؤ اور مناسب نفسیاتی معاونت و دیکھ بھال کے فقدان نے فورسز میں ذہنی صحت کے مسائل کو مزید شدید کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے بھارتی فوج میں خودکشیوں کا تشویشناک اضافہ، ہر تیسرے دن ایک فوجی زندگی کا خاتمہ کر رہا ہے

دفاعی و سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ منی پور اور مقبوضہ جموں و کشمیر جیسے بے امن اور کشیدہ علاقوں میں مناسب فلاحی تدابیر کے بغیر طویل عرصے تک تعیّناتی بھارتی فوجیوں میں بڑھتی ہوئی بددلی، فرسٹریشن اور خودکشی کے رحجان کی بنیادی وجہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماؤ زے تنگ سے متعلق مبینہ مذاق، چین میں ایمباپے کی اسپانسرشپ ختم

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 950 پوائنٹس سے زائد اضافہ

’اب تو عادی ہو چکا ہوں‘، ندا یاسر کی وائرل میمز پر یاسر نواز کا دلچسپ ردعمل

آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

اسٹار ٹریک میں پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے والٹر کوئنیگ چل بسے

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں