افغانستان کے طالبان رجیم کی جانب سے انگور اڈہ بازار اور شہری آبادی کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا، متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا۔ پاکستانی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی جاری۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 5 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
Afghan Taliban Regime fired unprovoked on civilian houses & Angoor Adda Bazar, South Waziristan (Lower), night of 27 Oct. One civilian killed, five injured by a mortar round, many shops damaged.
Pakistan Forces on the border have and are responding effectively and heavily.
— Deputy Commissioner South Waziristan Lower (@dcswlower) October 27, 2026
پاکستانی حکام کے مطابق واقعہ 27 اکتوبر کی شب پیش آیا، جب افغان طالبان کی جانب سے شہری گھروں اور انگور اڈہ بازار کو نشانہ بنایا گیا۔ مارٹر گولہ لگنے سے ایک شہری جان کی بازی ہار گیا، جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پر تعینات پاکستانی فورسز نے فائرنگ کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور جوابی کارروائی جاری ہے۔











