اسرائیل کے عام انتخابات کے جزوی نتائج کے مطابق وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا دائیں بازو اور مذہبی جماعتوں پر مشتمل اتحاد آگے ہے، تاہم حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کرسکا۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کی 18 نشستیں حکومت سازی میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتی ہیں
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 85 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر نیتن یاہو کے اتحاد کو 53 جبکہ ان کے حریف گادی آئزن کوٹ کے اتحاد کو 48 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ عرب جماعتیں 19 نشستیں حاصل کرسکتی ہیں، جس سے حکومت سازی میں ان کا کردار اہم ہوسکتا ہے۔
The future of Israel’s leadership remains in a political deadlock, with no party winning enough votes to form a majority coalition. #IsraelElections https://t.co/BnK69My0ww
— Naqeeb Hussain (@Passdarg) October 29, 2026
120 رکنی اسرائیلی پارلیمان میں حکومت بنانے کے لیے 61 نشستیں درکار ہیں۔ باقی ماندہ ووٹوں کی گنتی کے بعد حتمی نتائج سامنے آئیں گے، جبکہ دونوں رہنماؤں نے حکومت بنانے کے لیے اتحادیوں سے مذاکرات کرنے کا اعلان کیا ہے۔










