وفاقی آئینی عدالت نے ہمدرد لیبارٹری کو ایوریج بل بھیجنے کی لیسکو کی اپیل خارج کردی

جمعرات 29 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے ہمدرد لیبارٹری کو اوسط بنیاد پر بجلی کا بل چارج کرنے سے متعلق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:پرانے ملازمین قومی ایئرلائن کا سرمایہ ہیں، ادارہ انہیں دھتکار کر نہ رکھے، وفاقی آئینی عدالت کی اہم ہدایت

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اگر میٹر خراب تھا تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟ میٹر لیسکو کی ملکیت ہے اور صارف پر میٹر میں ردوبدل کا کوئی الزام بھی نہیں۔

لیسکو کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صارف کا فرنٹ اور بیک اپ، دونوں میٹر خراب تھے، اسی وجہ سے اوسط بلنگ کی گئی۔ اس پر ہمدرد لیبارٹری کے وکیل نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق بیک اپ میٹر خراب نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:جعلی ڈگری کیس: وفاقی آئینی عدالت نے مبینہ جعلی ڈگری رکھنے والے ٹیچر کو نوٹس جاری کردیا

ہمدرد لیبارٹری کے وکیل نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ فرنٹ میٹر خراب ہونے کی صورت میں بیک اپ میٹر، فرنٹ میٹر کی جگہ کام کرنے لگتا ہے۔ عدالت نے لیسکو کی اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp