سائبر سیکیورٹی آگاہی ویک کی اختتامی تقریب، مقررین کا محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے قیام پر زور

جمعرات 29 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زیر اہتمام سائبر سیکیورٹی آگاہی ویک کی اختتامی تقریب ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل دنیا میں معمولی غفلت بڑے نقصانات کا سبب بن سکتی ہے، اسلام آباد میں سائبر سیکیورٹی آگاہی ویک کا انعقاد

تقریب میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان، ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں، متعلقہ اداروں کے حکام، ماہرین اور دیگر شرکا نے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد سائبر خطرات، آن لائن ہراسگی، صنفی بنیادوں پر ہراسگی، سائبر بُلنگ، شناخت کے غلط استعمال اور دیگر آن لائن جرائم سے متعلق عوامی آگاہی کو فروغ دینا تھا۔

مقررین نے محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے قیام، ذاتی معلومات کے تحفظ اور انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس موقعے پر شرکا نے نیوز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں شہریوں کو سائبر جرائم سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی، جدید حفاظتی اقدامات اور اداروں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن ہراسگی، نفرت انگیز مواد، گمراہ کن معلومات اور ڈیجیٹل شناخت کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ حکومت، پی ٹی اے، ٹیلی کام انڈسٹری اور عوام کے درمیان قریبی تعاون کے ذریعے ایک محفوظ، ذمہ دارانہ اور مثبت ڈیجیٹل ماحول تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے: آن لائن ملازمت کے متلاشی ہوشیار: جعلی کلاؤڈ فلیئر کے ذریعے  بڑا فراڈ بے نقاب

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سائبر سکیورٹی سے متعلق عوامی شعور بیدار کرنے اور شہریوں کو آن لائن خطرات سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ تقریب میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ہر شہری کو ڈیجیٹل سہولیات سے محفوظ انداز میں استفادہ کرنے کے قابل بنانے کے لیے سائبر سکیورٹی کو اجتماعی ذمہ داری کے طور پر اپنانا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp