سر تال اکیڈمی کے وائرل ننھے گلوکار، یہ بچے کون ہیں اور اتنا اچھا کیسے گاتے ہیں؟

جمعہ 30 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی سُر تال میوزک اکیڈمی کے بچے اپنی خوب صورت آوازوں اور موسیقی کے منفرد انداز کے باعث سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہے ہیں۔ کوئی قوالی گاتا ہے تو کوئی ملی نغمے اور مغربی موسیقی میں مہارت حاصل کر رہا ہے۔ ان بچوں نے معرکۂ حق اور پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب سمیت مختلف پروگراموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے گانے کا شوق تھا اور اکیڈمی میں آکر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

سُر تال میوزک اکیڈمی گزشتہ 10 برس سے بچوں کو بلا معاوضہ موسیقی کی تربیت دے رہی ہے۔ یہاں قوالی، مغربی موسیقی اور دیگر اصنافِ موسیقی سکھائی جاتی ہیں، جبکہ ایسے مستحق بچوں کی تعلیمی فیس بھی ادا کی جاتی ہے جو اسکول کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔ اکیڈمی کے اساتذہ کے مطابق بچوں کی کامیابی ان کی محنت، والدین کے تعاون اور اساتذہ کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp