بابر اعظم کو پرانی فارم میں واپسی کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ صادق محمد نے بتادیا

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق پاکستانی ٹیسٹ اوپنر صادق محمد نے بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں بہتر بنانے کے لیے بیٹنگ اسٹائل، پاؤں کی پوزیشن اور شاٹس کھیلنے کے وقت میں تبدیلیاں تجویز کردی ہیں۔

نجی اخبار کے مطابق سابق کرکٹر صادق محمد نے بتایا کہ بابر اعظم شاٹس بہت جلد کھیلتے ہیں، جس کے باعث ان کا بلا جسم اور اگلے پاؤں سے دور رہتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کا بیٹنگ اسٹانس بھی ایسا ہے جس کی وجہ سے وہ آف اسٹمپ سے باہر آنے والی گیندوں کا درست اندازہ نہیں لگا پاتے۔

یہ بھی پڑھیں: گیند کا گُر: لیجنڈ کرکٹر صادق محمد کی بتائی ہوئی بات آج بھی زندہ

صادق محمد کے مطابق بابر اعظم کا پچھلا پاؤں گیند کھیلتے وقت آف اسٹمپ کی لائن پر ہوتا ہے، جس سے بولرز کو آف اسٹمپ سے باہر چھٹی اسٹمپ کی لائن پر گیندیں کرانے اور انہیں شاٹ کھیلنے پر مجبور کرنے کا موقع ملتا ہے۔ خاص طور پر باہر کی جانب سوئنگ ہونے والی گیندوں پر بابر مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ بابر اعظم اپنا گارڈ لیگ اسٹمپ سے تبدیل کرکے چوتھے لیگ اسٹمپ پر رکھیں، جبکہ بولر کے امپائر کے قریب پہنچنے پر اپنا دایاں پچھلا پاؤں لیگ اور مڈل اسٹمپ کے درمیان لے آئیں۔ ان کے خیال میں اس تبدیلی سے بولرز کو اسٹمپ کی جانب گیند کرانے پر مجبور کیا جاسکے گا اور آف اسٹمپ سے باہر گیندوں پر شاٹس کھیلنے کا رجحان کم ہوگا۔

سابق اوپنر نے بابر کی ایک اور خامی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وہ گیند کو اپنے جسم کے قریب آنے دینے کے بجائے جلد شاٹ کھیلتے ہیں۔ اس وجہ سے ان کے آف سائیڈ کے شاٹس گلی، تھرڈ سلپ اور بیک ورڈ پوائنٹ کی جانب چلے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اولڈ از گولڈ‘: ویسٹ انڈین بولرز سے کیسے نپٹنا ہے؟ سابق ٹیسٹ اوپنر صادق محمد کے پاکستانی بیٹرز کو مفید مشورے

صادق محمد کے مطابق جب بابر گیند کو اپنے بائیں اگلے پاؤں کے انگوٹھے سے تقریباً 6 انچ دور کھیلتے ہیں تو بلا کا رخ بند سے کھلے رخ کی طرف ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں گیند زمین پر جانے کے بجائے ہوا میں کٹ ہوکر اسکوائر کے پیچھے کی جانب جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم فرنٹ فٹ پر ڈرائیو کھیلتے ہوئے جسم کا زیادہ وزن اگلے پاؤں پر منتقل نہیں کرتے، جس سے گیند کو اسکوائر کے سامنے کی جانب کھیلنے میں دشواری ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ شاٹ کھیلتے وقت گیند اور بلے کے درمیان رابطے کو مکمل طور پر دیکھنا بھی ضروری ہے، کیونکہ اس میں کمی کے باعث ان کے کور ڈرائیوز بھی پیچھے کی جانب چلے جاتے ہیں۔

صادق محمد نے مشورہ دیا کہ بابر فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہوئے گیند کو بائیں اگلے پاؤں کے انگوٹھے کے سامنے کھیلیں اور جسم کو جھکا کر رکھیں تاکہ گیند زمین کے ساتھ جائے۔ ان کے مطابق بیک فٹ پر کھیلتے ہوئے بھی گیند سے رابطے کی جگہ اسی اصول کے مطابق ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی فارم پر کڑی تنقید، سابق کھلاڑی کیا کہتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ نیٹس میں مسلسل مشق اور بیٹنگ اسٹانس و پاؤں کی پوزیشن میں تجویز کردہ تبدیلیوں سے بابر اپنے دفاعی اور جارحانہ شاٹس کو زیادہ بہتر انداز میں اسکوائر کے سامنے کھیل سکیں گے۔

صادق محمد نے بابر اعظم کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی بہترین بلے باز ہیں اور ان کی تجویز کردہ تبدیلیوں پر عمل کرکے دوبارہ اپنی پرانی فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بابر کو مشورہ دیا کہ وہ اگلی اننگز ہی سے ان تکنیکی تبدیلیوں پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ سابق پاکستانی کپتان محمد یوسف نے بھی حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر تجویز دی تھی کہ بابر اعظم کو اپنی بیٹنگ کی خامیوں پر کام کرنے کے لیے انگلینڈ اور آسٹریلیا بھیجا جائے۔ صادق محمد نے محمد یوسف کی تجویز کو بھی بڑی حد تک درست قرار دیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اوپننگ بلے باز ہونے کے ناتے ان کے پاس بابر کے لیے ایک مختلف مشورہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا