خیبر پختونخوا: پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 4 پولیو ورکرز اغوا

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملے اور پولیو ورکرز کے اغوا کے 2 مختلف واقعات میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ 4 پولیو ورکرز کو نامعلوم مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے۔

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ قبائلی ضلع مہمند میں پیش آیا، جہاں تحصیل پنڈیالی کے علاقے میں پولیس ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب پولیو ڈیوٹی پر مامور اہلکار مقامی چوکی سے مرکزِ صحت جا رہے تھے، جہاں انہیں پولیو فیلڈ ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں رواں سال پولیو کا آٹھواں کیس رپورٹ، خیبر میں 13 ماہ کی بچی وائرس کا شکار

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ تیسرے زخمی اہلکار کو علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ دور افتادہ ہے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ضلع ٹانک میں 4 پولیو ورکرز اغوا

دوسرا واقعہ ضلع ٹانک میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے 4 پولیو ورکرز کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔

ٹانک پولیس کے مطابق پولیو ورکرز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے انہیں اسلحے کے زور پر اغوا کرلیا۔

مزید پڑھیں: کیا بلوچستان پولیو سے پاک ہوگیا؟

ڈی پی او ٹانک نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ایک دور افتادہ یونین کونسل میں پیش آیا۔

ان کے مطابق مسلح افراد پولیو ورکرز کو نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں، جبکہ ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کا آئی کیو آئزک نیوٹن کے قریب، حذیفہ رحمان نے سوشل میڈیا پر پنڈورا باکس کھول دیا

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز، انتخابی نشان خطرے میں پڑگیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ اٹک، 23 ارب روپے کے 59 روڈز اور 127 میگا ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

بالی ووڈ اداکار تشار کپور بھی بھتہ خوروں کے نشانے پر، 5 کروڑ روپے نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکی

ٹرمپ اقتدار کے آخری مرحلے میں مزید جارحانہ ہوسکتے ہیں، تجزیہ کاروں کا انتباہ

ویڈیو

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کشمور کے 12 لاکھ شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، کروڑوں روپوں کے فلٹر پلانٹس بند، نئے صوبے بنانے کا مطالبہ

وسطی بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کی نئی راہ، خضدار میں 2 ارب 84 کروڑ روپے سے جنرل یونیورسٹی قائم

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا