سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں وائس صدر پنجاب کے امیدوار چوہدری ارشد حسین نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دے دی۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کامیاب
چوہدری ارشد حسین نے درخواست چیئرمین الیکشن کمیٹی کو جمع کرائی، جس میں وائس صدر پنجاب کی نشست پر ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، امیدواروں کے لیے جاری ہدایات میں شامل نکات کونسے ہیں؟
درخواست گزار ارشد حسین کا کہنا ہے کہ ان کے مخالف امیدوار صرف 22 ووٹوں کے فرق سے کامیاب ہوئے ہیں اور کامیابی کا مارجن بہت کم ہے، اس لیے شفافیت یقینی بنانے کے لیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ضروری ہے۔











