پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے کیبن کریو یونیفارم نے متعارف ہوتے ہی سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کے تیار کردہ نئے یونیفارم کے ابتدائی ڈیزائن کو خوب سراہا گیا تھا، تاہم جب عملے نے ہفتے کے روز پروازوں میں یہ لباس پہنا تو اس کی شکل دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا نیا یونیفارم متعارف، معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے تیار کیا
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق نمائش کے دوران پیش کیے گئے یونیفارم اور عملے کے زیرِ استعمال لباس میں واضح فرق نظر آیا۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ چند ہی دنوں میں ڈیزائن کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ اس کی اصل شکل ہی بدل گئی؟ کسی نے درزی کی غلطی کا امکان ظاہر کیا تو کسی نے لباس کی دھلائی کو وجہ قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین کا خیال تھا کہ ریمپ پر دکھائے گئے ملبوسات محض نمائش کے لیے تیار کیے گئے تھے۔
AI vs Reality!
PIA’s new uniform looks horrible. Poor fabric, bad cuts and terribly unflattering fits. Just awful!
This is what happens when you try to oblige an incompetent designer who may be a fashion icon but has very little creativity.
Being fashionable and being a good designer are two very different things.
@Official_PIA @Pk_PAA_Official @MohsinnaqviC42
— Sabeen M. Sultan (@SMS22077) November 2, 2026
ڈیزائنر نے اس سے قبل نئے یونیفارم کو طویل پروازوں کے لیے پائیدار، آرام دہ اور عملے کی نقل و حرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کرنے کی بات کی تھی۔ تاہم نئی تصاویر میں وہ نفاست دکھائی نہیں دی جس کی توقع کی جارہی تھی، اگرچہ بعض صارفین نے لباس کو آرام دہ قرار دیا۔
Looks like the uniform was spoilt in washing machine
— H.Gul (@kha_nu_biaa) November 2, 2026
کچھ صارفین نے نئے ڈیزائن کو ابتدا ہی سے ناپسند کیا، جبکہ بعض نے نومی انصاری کے تیار کردہ سابقہ یونیفارم کو یاد کیا۔ دوسری جانب ایسے افراد بھی تھے جنہیں نیا لباس برا نہیں لگا، تاہم ایک صارف نے اس کا موازنہ مشہور سائنس فکشن سیریز ‘اسٹار ٹریک’ میں خلائی عملے کے یونیفارم سے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے نئے یونیفارم معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین تیار کریں گے
پی آئی اے کے ترجمان نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نمائش میں یونیفارم کا معیاری ڈیزائن پیش کیا گیا تھا، تاہم تمام فضائی عملے کے لیے اسے عملی طور پر متعارف کرانے کے دوران سائز اور پیمائش میں ابتدائی نوعیت کی تبدیلیاں ناگزیر تھیں۔
@SMS22077 Sheru does well with form fitted clothes. Can they manage such tight fittings on flights. An oversight by the selectors perhaps.
— N. (@nav3ty) November 2, 2026
ترجمان کے مطابق یہ ابتدائی مسائل ہیں، جن میں سے بعض کو اگلی پرواز ہی میں درست کرلیا گیا۔ پی آئی اے اس وقت ملک کے اندر اور بیرونِ ملک عملے کے مختلف مراکز میں یونیفارم کی فٹنگ اور ظاہری ترتیب کو مزید بہتر بنانے کے عمل میں مصروف ہے، جبکہ ابتدائی مرحلے میں سامنے آنے والی خامیوں کو بتدریج دور کیا جارہا ہے۔











