پہلی وکٹ پر 336 رنز کی شراکت ، ویسٹ انڈیز نے تاریخ رقم کر دی

منگل 7 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے اوپنرز کریگ بریتھ ویٹ اور تیگ نرائن چندرپال نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کیا ۔

اوپنرز نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے بڑی اوپننگ شراکت داری کا ریکارڈ بنا ڈالا ۔ پہلی وکٹ پر 336رنز کی شراکت داری بنی جو ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ ہے ۔

پہلے یہ ریکارڈ گارڈن گرینگے اور ڈیزمنڈ ہنز کے پاس تھا، جنہوں نے 33 سال پہلے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 298 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی تھی ۔

بریتھ ویٹ اور چندرپال کی یہ شراکت داری ٹیسٹ کرکٹ میں نویں سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے گریم اسمتھ اور نیل مکنزی کے پاس ہے جنہوں نے 2008 میں بنگلادیش کے خلاف 415 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ بنائی تھی۔

ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف پہلی اننگز 447 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی،برتھ ویٹ 182 اور چندرپال نے ناقابل شکست 207 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیمار ہونے کے باوجود چھٹی لینے میں ہچکچاہٹ کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے اہم وجہ بتادی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، ڈیزل 3.47 روپے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول 43 پیسے سستا

پاکستان سے یورپ غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی لاچکے، وزیر داخلہ محسن نقوی

فلاڈیلفیا میں 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ، گھر سے پریشان کن تصاویر اور ویڈیوز برآمد

مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟