جعلی تصویر کا استعمال، شیخ رشید احمد مشکل میں پڑ گئے

بدھ 5 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں عبدالرؤف نے جعلی ٹویٹ کرنے پر سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو 80 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بجھوا دیا۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں عبدالرؤف کی طرف سے شیخ رشید کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس حملے کے ملزم کی تصویر لگا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا گیا ہے، شیخ رشید نے جانتے بوجھتے ایسی حرکت کی جس سے اشتعال پھیلا۔

میاں عبدالرؤف نے لیگل نوٹس میں کہا ہے کہ شیخ رشید 15 دن کے اندر اندر معافی مانگیں اور 80 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے 21 مئی کو میاں عبدالرؤف کی جعلی تصویر لگا کر ٹویٹ کیا تھا اور میاں عبدالرؤف کو کورکمانڈر ہاؤس حملے کا ملزم بتایا تھا، شیخ رشید نے کورکمانڈر ہاؤس کے ملزم کی مشابہت میاں رؤف سے کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا