ترکیہ کے فٹبالر احمد اسلان بھی زلزلہ کی بھینٹ چڑھ گئے

بدھ 8 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ میں پیر کے روز آنے والے زلزلے کے باعث ایک مقبول فٹبالر احمد ترک اسلان  جاں بحق ہوگئے۔

فٹبال ٹیم کے 28 سالہ گول کیپراحمد ترک اسلان ملبہ تلے دب گئے تھے جس کے باعث ان کی موت ہوگئی۔

اس بات کی تصدیق  ان کے کلب نے ٹویٹر پر کی۔ ایک ٹویٹ میں فٹبال کلب نے اپنے کھلاڑی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ احمد ایک خوبصورت انسان تھے جنھیں بھلایا نہیں جا سکے گا۔

احمد نے سیکنڈ ڈویژن کلب ینی ملاتیا اسپور میں سنہ 2021 میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد وہ اس کلب سے چھ بار کھیلے۔

ترکیہ کے متعدد کھلاڑی زلزلہ سے متاثر ہوئے ہیں جن میں مردوں کی والی بال ٹیم اور لڑکیوں کی انڈر 14 والی بال ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ کھلاڑیوں کو ملبہ سے زندہ نکال  لیا گیا جبکہ بیشتر کی تلاش  جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

بھارت کیجانب سے منشیات نیٹ ورک کو کیمیکل فراہمی بے نقاب، عالمی تشویش بڑھ گئی

اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار