عمران خان ایک بار پھر غیر حاضر، توشہ خانہ کیس کی سماعت ملتوی

جمعہ 7 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا  تاہم  عمران خان طلبی کے باوجود مسلسل دوسرے دن بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے موقع پر عمران خان کے وکیل گوہر علی خان نے آج عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس کی مخالفت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ عمران خان کے چار وکلا ہیں لیکن عدالت کا وقت ضائع کیا جارہا ہے۔

امجد پرویز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیےجارہےہیں، ان کی نیت ہی دلائل دینے کی نہیں، خواجہ حارث کی کوئی عدالتی مصروفیات نہیں ہیں۔ وکیل گوہر علی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل صرف پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے سینیئروکیل خواجہ حارث ہیں۔انہوں نے عدالت سے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کرنے کی بھی استدعا کی۔

سیشن عدالت نے آج چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کے سینیئر وکیل خواجہ حارث کو عدالت پیش ہونے کی دوبارہ ہدایت بھی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان